وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حنا پرویز پرویز بٹ کو چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی تعینات کر دیا۔
حنا پرویز بٹ کی بطور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی تعیناتی 3سال کے لئے کی گئی ہے۔ چیئرپرسن کی تعیناتی پنجاب ویمن پروٹیکشن ایکٹ 2017 کے تحت کی گئی۔ چیئرپرسن حنا پرویز بٹ آج ڈیپارٹمنٹ کا چارج سنبھالیں گی۔

ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے ممبران میں ایم پی اے کنول پرویز چوہدری، ایم پی اے شازیہ رضوان، ایم پی اے تاشفین صفدر اور ایم پی اے نیلم جبار چوہدری شامل ہیں۔ سیکرٹری داخلہ، آئی جی پنجاب پولیس، سیکرٹری سوشل ویلفیئر، سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ اور سیکرٹری پولیس پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ بھی ممبران میں شامل ہیں۔

