ون ڈے اور ٹی 20کیلئےکپتان کون بنایا جائے؟سرفراز احمدنے نام بتادیا

ون ڈے اور ٹی 20کیلئےکپتان کون بنایا جائے؟سرفراز احمدنے نام بتادیا

قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سرفرازاحمد نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی کپتانی کیلئے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا نام تجویز کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق محمد سرفراز کا ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں محمدرضوان کے کامیاب ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی میں محمد رضوان نے خیبر پختونخوا کو تمام ڈومیسٹک ایونٹس اپنی کپتانی میں جتوائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بابراعظم کو کافی چانس مل گئے،اب ایک ہی دفعہ سرجری کریں، شاہد آفریدی

اس لیے انہیں وائٹ بال فارمیٹس کے لیے کپتان بنانے کی حمایت کرتا ہوں ۔ سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں بھی ملتان سلطانز کے کپتان کے طور پر محمد رضوان کی کارکردگی کئی سالوں سے بہترین رہی ہے، وہ کپتان کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *