وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سی ڈی اے کے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بڑے فیصلے

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سی ڈی اے کے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے بڑے فیصلے

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لیے میگا پراجیکٹس کا آغاز کر دیا گیا

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میگا پراجیکٹس کے حوالے سے اہم پیش رفت یقینی بناتے ہوئے لیک ویو پارک پر نئے ڈانسنگ فاؤنٹینز لگانے اور گندھارا کلب ایف نائن پارک کو فنکشنل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے اس حوالے سے ان میگا پراجیکٹس کی سی ڈی اے بورڈ نے بھی منظوری دیدی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کا بجلی صارفین کو مفت سولر پینلز اور انورٹر پنکھے دینے کا اعلان

ی ڈی اے بورڈ نے باکو اور اسلام آباد کے مابین ایم او یو کا خیر مقدم کیا اور اسلام آباد بیوٹیفکیشن پلان پر بیک وقت عمل درآمد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے موجودہ منصوبہ بندی کے تحت لیک ویو پارک میں پہلے سے موجود ڈانسننگ فواروں کو فنکشنل کر کے نصب کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

سی ڈی بورڈ اجلاس نے گزشتہ دنوں آتشزدگی سے تباہ ہونے والے ایچ نائن ہفتہ وار بازار کی دوبارہ فوری تعمیر کرنے کی بھی منظوری ہے چئیرمین سی ڈی اے نے مزید کہا ہے سی ڈی اے انجنئیرنگ ونگ فوری طور ایچ نائن ہفتہ وار بازار میں آگ کے باعث متاثرہ سٹالز کی دوبارہ تعمیر کاکام جلد از جلد شروع کرے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *