روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے شہباز شریف کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ اہم ملاقات

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے شہباز شریف کی فیلڈ مارشل کے ہمراہ اہم ملاقات

چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے درمیان بیجنگ میں اہم ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شامل تھے۔

منگل کو ہونے والی ملاقات میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس کے پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، پاکستان کو قدرتی آفات کا سامنا ہے، جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے،اس وقت دونوں ممالک کے درمیان تعلقات درست سمت اور مضبوط ہو رہے ہیں۔ روس کے ساتھ تجارت اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں،آپ سے ملاقات کر کے بے حد خوشی ہوئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے روسی صدر کی جانب سے روس کے دورے کی دعوت دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا روس کا دورہ کر کے انہیں بے حد خوشی ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *