پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں 3 پاکستانی بہنوں نے تاریخ رقم کردی

پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں 3 پاکستانی بہنوں نے تاریخ رقم کردی

ایشین پیسفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں 4،4 گولڈ میڈل جیتنے والی 3 پاکستانی بہنوں نے ایک ،ایک گولڈ میڈل اور اپنے نام کر لیا۔

جنوبی افریقا میں جاری ایونٹ میں ویرونیکا سہیل ، سیبل سہیل اور ٹوئنکل سہیل نے ایکوئپڈ ایونٹ میں گولڈ میڈلز جیتے۔

تینوں بہنوں نے اپنی اپنی ویٹ کیٹگری 57 ، 52 اور 84 کے جی کلاس میں اوور آل میں گولڈ میڈلز جیتے جس کے بعد چیمپئین شپ میں تینوں بہنوں کے گولڈ میڈل کی تعداد 5،5 ہوگئی ہے۔

پاور لفٹنگ کلاسیک میں تینوں بہنوں نے چار چار گولڈ میڈلز جیتے تھے۔

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *