بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ گر کرتباہ

بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ گر کرتباہ

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ مگ 29 ریاست راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا ،پائلٹ بحفاظت باہر نکل گیا۔

تفصیلات کے مطابق رات کے معمول کے تربیتی مشن کے دوران آئی اے ایف کا MiG-29 لڑاکا طیارہ اتر لائی میں تعینات راجستھان کے بارمیر ضلع کے کا ؤس علاقے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر حادثے کا شکار ہوا۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تربینی مشن کے لیے مختص مگ 29 طیار ہ ریاست راجستھان کے بار میر سیکٹر میں حادثہ پیش آیا، طیارہ زمین پر گرنے سے قبل ہی پائلٹ نے خود کو باحفاظت نکال لیا تھا۔ طیارہ گرنے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ اور امدادی کاموں کیلئے ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں بس الٹنے سے 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی 

بھارتی فضائیہ نے طیارہ تباہ ہونے کی وجہ اس سے تکنیکی خرابی قرار دیا ہے تاہم مزید تحقیقات کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جون میں بھارتی فضائیہ کا سکہوئی طیارہ ناشک ضلع میں گر کر تباہ ہوا تھا تاہم اُس میں بھی پائلٹ اور اُس کے معاون نے بروقت خود کو باہر نکال لیا تھا۔

editor

Related Articles