اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے حکومت پر سنگین الزام عائد کر دیا

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے حکومت پر سنگین الزام عائد کر دیا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کے حلف نامے پر دستخط نہ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف ڈویژنوں کے کمشنرزپی ٹی آئی کے اراکین قومی اور اراکین صوبائی اسمبلی کو ٹیلی فون کر کے دباؤ ڈال رہے ہیں کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کے حلف نامے پر دستخط نہ کئے جائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اراکین کو شہباز شریف اور مریم نواز کی جانب سے وزارتوں اور دیگر لالچوں کی پیشکش کی جا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پتہ چلا ہے کہ ہمارے ایم این اے کواغوا کیا گیا،حکومت تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے: اسد قیصر

دعویٰ کیا کہ ان کے پاس کمشنرز کے نام اور ثبوت بھی موجود ہیں۔ عمرایوب نے کہا کہ یہ ان سرکاری ملازمین کے لیے ایک واضح تنبیہ ہے جو غیر قانونی کام کر رہے ہیں، میں ان لوگوں کے نام سامنے رکھ کر انہیں شرمندہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت قائد حزب اختلاف میں آپ کے خلاف عدالتوں میں ذاتی طور پر مقدمات شروع کروں گا اور عدالتوں میں آپ کا پیچھا کروں گا، شہباز شریف اور مریم نواز کو شرم آنی چاہیے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *