مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف  نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

مسلم لیگ (ن) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایڈووکیٹ حارث عظمت کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اس کیس میں فریق نہیں ہے اس لیے نشستیں مختص نہیں کی جا سکتیں۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ تمام عدالتی فورمز پر اس بات پر بحث ہوئی ہے کہ کیا سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار ہے یا نہیں ؟ بظاہر سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کو ایک ہی سیاسی جماعت سمجھ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

درخواست میں موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے امیدواروں کو سیاسی جماعت میں شمولیت کے لیے 15روز کا وقت دیگر منفرد کام کیا۔ آرٹیکل 51 کی ذیلی شق 6 ڈی اور ای میں امیدوار کو تین دن کے تحت سیاسی جماعت میں شمولیت کرنا ہوتی ہے، کسی سیاسی جماعت کے امیدوار کو 15 دن میں پارٹی شمولیت کا کہنا خلاف آئین ہے، تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد اضافی گراؤنڈ لینے کے لیے حق بجانب ہیں۔

ن لیگ کی جانب سے استدعا کی گئی کہ 12 جولائی کے مختصر حکمنامے کو کالعدم قرار دے کر سپریم کورٹ حکم امتناع جاری کرے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *