محکمہ داخلہ پنجاب عاشورہ کے دنوں میں کن شہروں میں موبائل سروس بند رکھے گا، تعین ہو گیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عاشورہ کے دنوں میں پنجاب کے کسی بھی شہر میں مکمل طور پر موبائل سروس معطل نہیں کی جائے گی۔ موبائل سروس صرف جلوس اور مجالس والے علاقوں میں ہی معطل کرنے کی سفارش*اکثریتی اضلاع میں 9 اور 10 محرم کو صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک جزوی طور پر موبائل سروس بند رہے گی
لاہور، قصور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، اٹک، جہلم اور چکوال میں سروس بند نہیں ہو گی۔ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور چنیوٹ میں موبائل سروس بحال رہے گی۔گوجرانولہ، نارووال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بھکر میں جزوی طور پر موبائل سروس معطل ہوگی۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کاپی ٹی آئی پر پابندی، عمران خان،عارف علوی اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلہ
منڈی بہاوالدین، وزیر آباد اور راجنپور میں بھی جزوی طور پر موبائل سروس بند ہوگی۔ فیصل آباد، بہاولنگر اور حافظ آباد میں بھی جزوی طور پر موبائل سروس معطل ہوگی۔ راولپنڈی میں 28 مقامات، رحیم یار خان 15، میانوالی اور بہاولپور میں 11 پر موبائل سروس معطل رہے گی لیہ میں 10، مظفرگڑھ 7 اور ننکانہ صاحب میں 6 مقامات پر موبائل سروس بند رہے گی۔
مزید پڑھیں: صنم جاوید کو اسلام آباد کی حدود سے باہر لے جانے پر پابندی
ان علاقوں میں موبائل سروس کی بندش نویں اور دسویں محرم الحرام کو ہوگی اتوار 7 محرم کو راولپنڈی، فیصل آباد، جھنگ، بہاولپور اور بہاولنگر کے چند علاقوں میں موبائل سروس معطل رہی امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کیلئے مخصوص مقامات پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

