سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ حکومت ایک سیاسی جماعت پر پابندی لگانے جا رہی ہے اس فیصلے کا تفصیلی جائزہ لینا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت پر پابندی کے حکومتی فیصلے کے ملکی سیاست پر دوررس نتائج مرتب ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو سپریم کورٹ میں ثابت کرنا ہوگا کہ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی )پرپابندی کا اقدام درست ہے ؟۔ سابق وزیراعظم کا مزید کہنا ہے سیاسی قوتوں کی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ ملکی معیشت اور عام آدمی کی مشکلات کاسوچیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کے کتنے ارکان نے بیان حلفی جمع کروادیئے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندیاں لگانے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے ۔