عمران خان کیلئے سسٹم میں کوئی گنجائش نہیں اور سیاست میں بھی ان کو پہلے جیسی جگہ نہیں ملے گی، اینکر پرسن منیب فاروق کا دعویٰ۔
اینکرپرسن منیب فاروق کا کہنا ہے کہ اب اس وقت فیصلہ کیا گیا ہے کہ فوج کے اندراوپر سے نیچے تک یہی سوچ ہے کہ عمران خان یا ان کی جماعت اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔ اس پر میں اور آپ یہ سوچ سکتے ہیں کہ کیسے یہ فیصلہ کیا گیا ہے لیکن جو ردِعمل عمران خان کی جماعت کی جانب سے سامنے آیا ہے وہ مہر لگا رہا ہے ان تمام تر الزامات پر جو عمران خان پر لگ چکے ہیں۔عمران خان نے اب الزام لگادیا کہ آرمی چیف میرے خلاف اس لیے ہے کہ بشریٰ نے اس کی سفارش نہیں کی تھی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ، مولانا فضل الرحمان کا ردعمل آگیا
انہوں نے مزید کہا کہ بحیثیت صحافی میں نے پتہ لگانے کی کوشش کی تو پتہ چلا کہ فوج کی سوچ میں اب تبدیلی آچکی ہے اور عمران خان کے حوالے سے فیصلہ ہوچکا ہے۔ فوج نے اب طے کرلیا کہ عمران خان کیلئے سسٹم میں کوئی گنجائش نہیں اور سیاست میں بھی ان کو پہلے جیسی جگہ نہیں ملے گی۔
ویڈیو ملاحظہ کریں: