اسمارٹ میٹرز لازمی ؟ بجلی صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

اسمارٹ میٹرز لازمی ؟ بجلی صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

سمارٹ میٹرنگ کے منصوبے کے آغاز سے بجلی کے نظام کی جدیدیت کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن اور آئی ایف سی کے درمیان ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز معاہدے کے تحت تقریباً ایک کروڑ کنکشنز پر سمارٹ میٹرز کی تنصیب کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جس کیلئے مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

وزیراعظم کے وژن کے تحت بجلی کے ترسیلی نظام کی ڈیجیٹل تبدیلی میں تیزی آ رہی ہے، سمارٹ میٹرنگ سے بجلی چوری کی روک تھام اور بلنگ کے نظام میں شفافیت آئے گی۔

عالمی مسابقتی عمل کے ذریعے سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی ممکن ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :بجلی صارفین کے لیے بری خبر ، قیمتوں میں اضافے کا امکان

نئے بجلی کنکشنز کیلئے سمارٹ میٹرز کی تنصیب لازمی قرار دے دی گئی، روایتی میٹرز کا اجرا ختم ہونے سے جدید ڈیجیٹل نظام کی جانب عملی پیش رفت ہے۔

تھری فیز صارفین کے تمام میٹرز کو مرحلہ وار سمارٹ میٹرز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کمرشل اور صنعتی صارفین کو ڈیجیٹل نظام میں شامل کیا جائے گا، ناقص میٹرز کے مسئلے کے حل کیلئے مؤثر اقدامات کئے گئے اور نیپرا کی منظوری سے عمل میں تیزی آئی، سمارٹ میٹرز کی تنصیب سے ریکوری میں بہتری اور نقصانات میں کمی متوقع ہے۔

پاور سیکٹر میں اصلاحات سے مالی استحکام اور کارکردگی میں اضافہ ہوگا، حکومت کا عوام کو قابلِ اعتماد اور معیاری بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا عزم ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *