اب پیسے نہیں کٹیں گے ، پی ٹی اے نے نیا سسٹم متعارف کروا دیا

اب پیسے نہیں کٹیں گے ، پی ٹی اے نے نیا سسٹم متعارف کروا دیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کے لیے ایک اہم سہولت متعارف کرائی ہے جس کے تحت اب صارفین اپنی ویلیو ایڈڈ سروسز (وی اے ایس) سے متعلق مکمل معلومات تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔

اس اقدام کا مقصد موبائل صارفین کو ان کے اکاؤنٹس پر ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں زیادہ باخبر بنانا اور غیر ضروری مالی کٹوتیوں سے بچانا ہےنئے نظام کے تحت پی ٹی اے نے تمام موبائل آپریٹرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ صارفین کو ان کی فعال ویلیو ایڈڈ سروسز کی تفصیلات لازمی فراہم کریں۔

اس کے بعد ہر صارف اپنے موبائل نمبر پر چلنے والی تمام سبسکرپشنز کو خود چیک کر سکے گا اور اگر کوئی سروس غیر ضروری یا غیر مطلوب ہو تو اسے فوری طور پر بند بھی کیا جا سکے گا۔

پی ٹی اے کے مطابق اس اقدام سے سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ صارفین کو یہ معلوم ہو سکے گا کہ ان کے موبائل بیلنس یا ماہانہ بل سے کون سی سروسز کے پیسے کاٹے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی اے کا موبائل فون سمز کی بندش سے متعلق اہم اعلان

اکثر صارفین کو اس بات کا علم نہیں ہوتا کہ ان کے نمبر پر مختلف ویلیو ایڈڈ سروسز خودکار طور پر فعال ہو جاتی ہیں، جس کے باعث غیر ضروری اخراجات بڑھ جاتے ہیں۔ اب اس نئے نظام کے ذریعے یہ مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا۔

اتھارٹی نے صارفین کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ باقاعدگی کے ساتھ اپنے فعال وی اے ایس پیکجز کا جائزہ لیتے رہیں تاکہ کسی بھی غیر ضروری سبسکرپشن کی بروقت نشاندہی ہو سکے۔

اس سہولت کے ذریعے صارفین نہ صرف اپنی سروسز کو دیکھ سکیں گے بلکہ انہیں فوری طور پر ڈی ایکٹیویٹ کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہوگی، جس سے وقت اور پیسے دونوں کی بچت ممکن ہوگی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد موبائل اکاؤنٹس میں شفافیت کو فروغ دینا اور صارفین کو مکمل کنٹرول فراہم کرنا ہے اس سے نہ صرف غیر ضروری کٹوتیوں میں کمی آئے گی بلکہ ٹیلی کام شعبے میں صارفین کا اعتماد بھی بڑھے گا۔

یہ قدم ڈیجیٹل شفافیت کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، کیونکہ اس سے صارفین کو اپنے موبائل استعمال پر زیادہ اختیار ملے گا اور وہ بہتر انداز میں اپنے اخراجات کو کنٹرول کر سکیں گے۔

editor

Related Articles