متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخہ مہرہ نے شوہر کو سوشل میڈیا پر طلاق دیدی

متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخہ مہرہ  نے شوہر کو سوشل میڈیا پر طلاق دیدی

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی بیٹی شہزادی شیخہ مہرا نے انسٹاگرام پر اپنی طلاق کا اعلان کیا ہے۔

شہزادی شیخہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے شوہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “پیارے شوہر، جیسا کہ آپ دوسروں کے ساتھ مشغول ہیں، میں یہاں ہم دونوں کی طلاق کا اعلان کرتی ہوں اور میں تمہیں طلاق دیتی ہوں، اپنا خیال رکھنا۔ انہوں نے خود کو اپنی “سابق بیوی” بھی کہا اور اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنے شوہر کی تمام تصاویر ہٹا دی ہیں۔ اس اچانک اعلان نے مداحوں اور انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے، کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کب تک جیل رہیں گے؟ عالمی ادارے کی بڑی پیش گوئی

دیگر افراد نے نشاندہی کی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے قانون کے تحت صرف شوہروں کو طلاق لینے کا حق حاصل ہے جبکہ خواتین صرف طلاق کی درخواست کر سکتی ہیں۔ یاد رہے کہ شیخہ مہرا نے اپریل 2023 میں شیخ محمد بن راشد المکتوم سے شادی کی تھی اور اس سال مئی میں اپنی بیٹی کو جنم دیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *