ایک اور سینئر لیگی رہنما نے تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت کردی

ایک اور سینئر لیگی رہنما نے تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت کردی

 سینئر (ن) لیگی رہنما جاوید لطیف نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کر دی انہوں نے کہا کہ کسی جماعت پرپابندی نہیں لگنی چاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ جو جماعت ملکی مفادات کا سودا کرے وہ سیاسی جماعت کہلانے کے لائق نہیں ۔ ملک میں انتشار پھیلنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ مزید بڑھیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مری میں کوئی اجلاس ہوہی نہیں رہا تھا تو کینسل کیسے ہوگیا؟۔ آئندہ چند دنوں میں لاہورمیں اجلاس ہونےجا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ2014 میںکس نے دھرنادلوایا؟ دھرناکیوں دیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:جنرل انتخابات کوکالعدم قراردئیے جانےکاخدشہ ہے،خواجہ آصف کاتہلکہ خیزبیان

کسی کوبھی ملکی مفادات پرسمجھوتا نہیں کرنا چاہیے، کیا پہلے سائفرلہرایا گیا، کبھی تنصیبات پرحملے ہوئے؟ کیا 2018میں ہونے والے عام انتخابات صاف اور شفاف تھے ؟ اس سے قبل تو کبھی قراردادیں باہر نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں: صاحبزادہ امیر سلطان لاہور میں واپس اپنے گھر پہنچ گئے

جاویدلطیف نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) سےمعاہدے کس نے توڑے۔ معاہدے توڑنے والے سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *