ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے خلاف اثاثے چھپانے کا کیس خارج

ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے خلاف اثاثے چھپانے کا کیس خارج

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی سپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کیخلاف کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے کے الزام سے متعلق درخواست خارج کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ڈپٹی سپیکر کے پی کے ثریا بی بی کے خلاف کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے کے الزام سے متعلق درخواست پر ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

وکیل محب اللہ کا موقف اختیار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک نامعلوم شخص نے ڈپٹی سپیکر کے خلاف اثاثے چھپانے کی درخواست دی تاہم نامعلوم درخواست گزار کا نادرا یا کسی اور ذریعے سے کوئی ڈیٹا سامنے نہیں آیا۔

وکیل محب اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ نامعلوم درخواست گزار کا کوئی وجود نہیں، اس کے علاوہ الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت کے دوران بھی درخواست گزار پیش نہیں ہوا ۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کی طرف سے عدم پیروی کی بناء پر ڈپٹی سپیکر کے پی کے اسمبلی کو کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے درخواست فوری طور پر خارج کردی۔

یہ بھی پڑھیں:اختر مینگل کااستعفیٰ،حکومت و اپوزیشن متحر ک،استعفیٰ واپس لینے کی درخواست

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران ڈپٹی سپیکر خیبر پختوانخوا اسمبلی ثریا بی بی الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے روبرو پیش ہوئیں تاہم درخواست گزار اور ان کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہو سکے ۔ سماعت کے دوران ثریا بی بی نے موقف اپنایا کہ انہیں گزشتہ رات نوٹس ملا اور وہ حاضر ہو گئیں، انہیں درخواست سے متعلق کچھ علم نہیں۔

editor

Related Articles