گرفتار دہشت گرد کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے
تفصیلات کے مطابق کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) پنجاب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی القاعدہ کے سینئر جنگجو امین الحق کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سینئر جنگجو امین الحق کو سرائے عالمگیر سے گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں قیام امن کے لیے ہزاروں کی تعداد میں عوام سڑکوں پر امنڈ آئے
القاعدہ کے سینئر جنگجو امین الحق کی گرفتاری دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔ ترجمان کے مطابق عالمی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا سینئر جنگجو امین الحق 1996 سے اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی اور کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا ۔ گرفتار دہشت گرد امین الحق کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے ۔سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کی گرفتاری کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ امین الحق کی گرفتاری پاکستان اور دنیا بھر میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے جاری کوششوں میں ایک اہم پیش رفت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جیل میں ہونیوالی ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد امین الحق ملک میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کے منصوبے کو پلان کررہا تھا یہ گرفتاری دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے میں اہم۔پیش رفت ہے۔ حکومت پنجاب نے سی ٹی ڈی کی کاوشوں کو سراہا اور پوری قوت سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عزم کا اعادہ کیا۔ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب تندہی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،انہوں نے کہا کہ کسی بھی متعلقہ معلومات کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں۔