بنوں میں قیام امن کے لیے ہزاروں کی تعداد میں عوام سڑکوں پر امنڈ آئے

بنوں میں قیام امن کے لیے ہزاروں کی تعداد میں عوام سڑکوں پر امنڈ آئے

بنوں میں ہزاروں کی تعداد میں عوام قیام امن کے لیے سٹرکوں پر نکل آئے اور بنوں سپورٹس کمپلیکس کے باہر امن دھرنا دیدیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بنوں میں قیام امن اور ممکنہ آپریشن کے خلاف عوام ہزاروں کی تعداد میں نکل آئے اور سپورٹس کمپلیکس میں امن دھرنا دیا گیا ہے۔  بنوں ضلع بھر میں تمام سرکاری دفاتر بند اور پہیہ جام ہڑتال کا بھی اعلان کیا گیا ہے اور قیام امن کے لیے دئیے گے دھرنے میں بدامنی اور ممکنہ آپریشن کے خلاف عوام کی جانب سے نعرہ بازی بھی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جیل میں ہونیوالی ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پندرہ جولائی کو دس دہشت گردوں نے بنوں کینٹ پر حملہ کیا اور سیکوریٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں بارود سے بھری گاڑی بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرائی گئی، حملے کے نتیجے میں دس دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ آٹھ سیکوریٹی اہلکار شہید ہوئے بنوں سپورٹس کمپلیکس میں عوامی احتجاج میں بھگدڑ کے باعث بہت سے لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

۔یہ بھی پڑھیں:  حکومت کا 5 وزارتیں ختم کرنے کا فیصلہ، مشاورتی عمل مکمل

editor

Related Articles