وفاقی حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مزاکرات کامیاب, دھرنا ختم کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مزاکرات کامیاب, دھرنا ختم کرنے کا اعلان

.وفاقی حکومت اور تحریک لبیک کے مابین کامیاب مذاکرات ہونے پرتحریک لبیک نے فیض اباد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا

تحریک لبیک پاکستان اور حکومتی نمائندوں نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کامیاب مذاکرات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان فلسطینی مسلمانوں کے لیے مزید اقدامات کا اعلان کرے گی۔ مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، اسلام آباد انتظامیہ اور تحریک لبیک کے رہنماﺅں نے کہا فلسطین کے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف احتجاج پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر میں دہشت گردحملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حافظ سعد رضوی کے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی امداد اور اسرائیل کی مذمت کے حوالے سے مطالبات تھے،
انہوں نے کہا کہ حکومت فلسطین کے مسلمانوں کی مدد کے لئے اپنی کاوشیں بلا تعطل جاری رکھے گی، اور تحریک لبیک بھی ان کوششوں میں اپنی معاونت فراہم کریں گے، حکومت 31 جولائی سے پہلے فلسطین کے لئے امداد کی کھیپ روانہ کرے گی، رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایک ہزار ٹن سے زائد خوراک اور دیگر امدادی سامان غزہ بھجوایا جائے گا غزہ پر حملے کے بعد اسرائیل دہشت گرد ملک کے طور پر سامنے آیا ہے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ نیتن یاہو دہشت گرد ہے، ہمارا اقوام عالم سے مطالبہ ہے کہ اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائےگا۔ مسلم امہ سمیت پوری دنیا کو فلسطین میں مظالم بند کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے مریم نواز کو خیبرپختونخوا کا دورہ کرنے کی دعوت دیدی

حکومتی نمائندگان نے کہا کہ اسرائیل سے متعلقہ مصنوعات اور پروڈکٹس اور اسرائیلی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے گا، اور اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے، رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ٹی ایل پی کے دوستوں کے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے جذبے کو سراہتے ہیں،

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *