بنوں واقعہ، 2جاں بحق27 زخمی، تصدیق ہو گئی

بنوں واقعہ، 2جاں بحق27 زخمی، تصدیق ہو گئی

بنوں میں امن مارچ کے دوران بھگڈرمچنے سے 2 افراد جاں بحق اور 27کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بنوں میں امن مارچ کے دوران فائرنگ ہوئی، بھگدڑ مچنے سے دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ  27 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ واقعے کے فوری بعد جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ جہاں زخمی افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ بنوں سپورٹس کمپلیکس میں امن دھرنا اور مارچ ہوا ،صوبائی وزیر پختون یار امن دھرنے سے خطاب کررہے تھےکہ اچانک فائرنگ ہوئی جس سےصوبائی وزیر بال بال بچ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کے لیے مقرر

دوسری جانب ڈی ایچ کیواسپتال بنوں کے ترجمان نے بتایا کہ گولیاں لگنے سے جاں بحق افرادکی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال لائی گئیں۔علاوہ ازیں مشیر اطلاعات کےپیکا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے بنوں واقعہ میں جاں بحق اور زخمیوں کے لیے پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امن مارچ کے نام پرکسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے: بیرسٹر سیف

افسوسناک واقعے پر مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے جاری ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں میں جاری صورتحال کا نوٹس لیا، واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، وزیر اعلیٰ تمام صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *