پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا ملکی مفاد سے کوئی سروکار نہیں وہ ملک کی تباہی کے لیے اکٹھی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق زرتاج گل کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موجودہ پی ڈی ایم سرکار کا ملکی مفاد سے کوئی لینا دینا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان سب تکلیفیں معاف کرنے کو تیار، وہ بدلے پر یقین نہیں رکھتے،مسرت چیمہ
ان کو ا پنے مفاد کے علاوہ ملک و قوم کی کوئی فکر نہیں ہے ، ان کا اقتدار میں رہنے کا مقصد ملک کو تباہی کی طرف لے کر جانا ہے ۔ مسلم لیگ (ن )سے ان کی اپنی سیاست، اپنی پارٹی اور پاکستان کو خطرہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی میں عزم استحکام آپریشن کی مخالفت میں قرارداد کثرت رائے سے منظور
پروگرام میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ڈاکٹرطارق فضل چودھری نے بھی شرکت کی ۔ بانی پی ٹی آئی عمر ان خان کو ملک کی، صاف و شفاف انتخابات اور اپنے کارکنان کی فکر لاحق ہے، ہمارے لیڈر کو بیٹوں سے بات تک کرنے نہیں دی جاتی۔