سیمنٹ ڈسٹری بیوشن انڈسٹری کی ہڑتال جاری ہے، مارکیٹوں میں سپلائی بند ہونے سے سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں تین سوروپے تک اضافہ ہو گیا، دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہڑتال ختم نہ ہوئی تو کاروبار ٹھپ ہو جا ئیں گے۔
نئے مالی سال میں ٹیکسز کے نفاذ کے بعد دیگر اشیا کی طرح سیمنٹ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں اور ٹیکس کے خلاف سیمنٹ ڈسٹر بیوشن انڈسٹری نے ہڑتال کر دی ، سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 300 روپے تک اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد قیمت 1200 سے بڑھ کر 1500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب بلڈنگ میٹریل ، بجری ، ریت، اینٹ اور سریا بھی مہنگا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے میزان بینک نے بڑی آفر لگا دی
دکانداروں کا کہنا ہے سپلائی بند ہونے سے سیمنٹ کی قلت پیدا ہو گئی ہے، ہڑتال کچھ دن اور رہی تو کاروبار پوری طرح بند ہو جائے گا۔ ڈیلرز ، دکانداروں اور خریداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرے۔
سیمنٹ کی قلت