اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 8 ستمبر کو پی ٹی آئی جلسے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ  نے 8 ستمبر کو پی ٹی آئی جلسے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے 8 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں41 مختلف شرائط بھی عائد کی گئیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے کے لیے باضابطہ روٹ پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے کارکنان کے لیے مختلف راستوں کی تفصیلات فراہم کیں۔ خیبرپختونخواہ اور پنجاب سے بذریعہ موٹر وے آنے والوں کے لیے الگ نقشہ جاری کیا گیا جبکہ پنجاب سے جی ٹی روڈ کے ذریعے آنیوالوں کے لیے بھی الگ روٹ پلان جاری کیا گیا۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور مری کے لیے بھی خصوصی روٹ پلان فراہم کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف کی 8 ستمبر جلسے کے حوالے سے تیاریاں مکمل

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جلسے کے دوران شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ جلسے کا آغاز شام 4 بجے ہوگا اور اختتام شام 7 بجے تک ہوگا۔ اس دوران کسی قسم کے دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اجازت صرف 8 ستمبر کے لیے ہے۔ منتظمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسی رات کارکنان کی واپسی کو یقینی بنائیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جلسے کے آرگنائزر انٹرنل سیکورٹی کے ذمہ دار ہوں گے اور ریاست مخالف یا مذہبی منافرت پر مبنی تقاریر یا نعروں کی اجازت نہیں ہوگی۔

editor

Related Articles