رواں مالی سال 2024.25کے دوران اسلامک ڈویلپمنٹ بینک (آئی ایس ڈی بی) پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے پہلی سہہ ماہی کے لیے 10 کروڑ ڈالر رواں ماہ کے دوران موصول ہو جائیں گے ، مذکورہ رقم تیل خریداری کے لیے استعمال ہو گی ۔
یہ بھی پڑھیں: قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں ڈیڑھ فیصد کمی کا اعلان
تیل خریداری کے لیے پاکستان کو اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے دوسری سہہ ماہی میں 15 کروڑ ڈالر ملیں گے جب کہ تیسری اور چوتھی سہہ ماہی میں 25 کروڑ ڈالر مہیا کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:16 اگست سے پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
گزشتہ مالی سال جون تک اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے قرض کی مد میں پاکستان کو 25 کروڑ ڈالر فراہم کیے گئے تھے۔ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے جینواڈونر کانفرنس میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کی یقین دہانی ملی تھی۔

