صنم جاوید کو گوجرانوالہ مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

صنم جاوید کو گوجرانوالہ مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے صنم جاوید کو گوجرانوالہ مقدمے سے ڈسچارج کیا تھا۔
مزید پڑھیں: صنم جاوید کی بہادری کا ہر پارٹی رکن معترف، عمر ایوب
صنم جاوید کو 9مئی سے متعلق مختلف شہروں میںدرج متعدد مقدمات پرلاہورسے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کیس میں رہائی کے بعد انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا ۔تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی کوئٹہ پولیس کو حوالگی سے روک دیا اور متعلقہ حکام کو طلب کر لیا، بعدازاں سماعت مکمل کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا گیا ۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن کمیشن میں جمع کی گئی فہرست میں بھی صنم جاوید کا نام شامل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *