چئیرمین پی ٹی آئی نے بھی مولانا فضل الرحمٰن کے بیان کی تردید کر دی

چئیرمین پی ٹی آئی  نے بھی مولانا فضل الرحمٰن کے بیان کی تردید کر دی

پاکستان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمن کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے فیصلے کی تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی بات نہیں کی، مولانا فضل الرحمن سے اسمبلی تحلیل کرنے یا استعفوں پر کوئی مشاورت یا فیصلہ نہیں ہوا۔انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اسمبلی سے نکلنے سے متعلق کوئی بات نہیں کی ، مولانا فضل الرحمان کے بیان میں کوئی صداقت نہیں ۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں استعفوں کی کوئی بات نہیں ہوئی، سینیٹر عون عباس بپی

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر عون عباسی بپی نے مولانا فضل الرحمٰن کےبیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی استعفوں سے متعلق بات میرے لیے سرپرائز ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں استعفوں کی کوئی بات نہیں ہوئی اورنہ ہی سیاسی کمیٹی کی جانب سے عمران خان کو ایسی کوئی تجویز بھجوائی گئی ہے۔

اس سے قبل سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شفاف الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف اسمبلیوں سے استعفوں پرآمادہ ہے اور نئے انتخابات کیلئے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار ہے۔

صحافیوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی جس کی سربراہی کامران مرتضیٰ ہوں گے اور کمیٹی میں مولانا لطف الرحمان، فضل غفور، اسلم غوری اور مولانا امجد شامل ہیں۔ کمیٹی پی ٹی آئی سے مذاکرات کرے گی اور مشاورت سے حکمت عملی طے کرےگی، دیگر سیاسی جماعتوں سے اختلاف رائے ہے، پی ٹی آئی سے تلخیاں تھیں، ان کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ شفاف الیکشن کیلئے پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں پرآمادہ ہے، نئے انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار ہے اور پی ٹی آئی نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں بھی حقیقی مینڈیٹ نہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی بے بس ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *