پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں استعفوں کی کوئی بات نہیں ہوئی، سینیٹر عون عباس بپی

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں استعفوں کی کوئی بات نہیں ہوئی، سینیٹر عون عباس بپی

استعفوں سے متعلق ہمارا تجربہ اچھا نہیں، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں استعفوں کی کوئی بات نہیں ہوئی، سینیٹر عون عباس بپی کا ردِعمل آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر عون عباسی بپی نے مولانا فضل الرحمٰن کےبیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی استعفوں سے متعلق بات میرے لیے سرپرائز ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی میں استعفوں کی کوئی بات نہیں ہوئی اورنہ ہی سیاسی کمیٹی کی جانب سے عمران خان کو ایسی کوئی تجویز بھجوائی گئی ہے۔

مزید پڑھں: پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کو تیار ہے، مولانا فضل الرحمٰن

عون عباس بپی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی تاریخ بہت تلخ رہی ہے۔موجودہ صورتحال میں ہم دونوں جماعتیں اکٹھی ہیں۔پی ٹی آئی اور جے یو آئی موجودہ حکومت کیخلاف برسر پیکار ہیں۔مینڈیٹ چوری کا موقف ہم دونوں جماعتوں کا یکساں ہے۔مولانا کی استعفوں سے متعلق بات میرے لیے سرپرائز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا استعفوں سے متعلق تجربہ اچھا نہیں رہا۔ آپ اپنے تجربوں سے سیکھتے ہیں۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی چھوڑی تو آئین میں 60 دن میں الیکشن کا لکھا ہے۔ پاکستان میں آئین روندنے کا دستور ہے، الیکشن اکتوبر کے بجائے فروری میں کرائے گئے ۔پاکستان تحریک انصاف میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل نہ استعفوں سے متعلق سوچ نہیں پائی جاتی۔

editor

Related Articles