رؤف حسن کی رہائی کیلئے قانونی راستہ اختیار کریں گے، پی ٹی آئی کا اعلان

رؤف حسن کی رہائی کیلئے قانونی راستہ اختیار کریں گے، پی ٹی آئی کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن کی گرفتاری کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر کا خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رؤف حسن کی رہائی کے لئے قانونی جنگ لڑیں گے، جس کے لئے ہر چیز بروئے کار لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کے اراکین نے اپنی اسمبلی لگا لی

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ پر پولیس چھاپے کا ہدف ہمارے ایم این ایز کے پارٹی وابستگی کے حلف نامے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان مخالف پروپیگنڈہ، پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا سیل پر چھاپہ

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا کہ جس وقت لندن پلان پر عمل شروع ہوا پاکستان کی شرح نمو 6 فیصد تھی، شرح نمو 6 فیصد ہونے کی تصدیق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت نے خود کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *