پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

 وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا جس میں پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے سے متعلق منظوری لی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منعقد ہو گا، اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لینے کے علاوہ بنوں اور جرمنی میں ہونے والے واقعات بھی زیر غور آئیں گے ۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے حوالے سے منظوری لیے جانے کا امکان ہے ۔ یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا نذیرتارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے اور سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اور قاسم سوری پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم اس فیصلے پر مسلم لیگ ن کے اتحادیوں کی جانب سے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا گیا تھا کہ حکومت نے اس معاملے پر انہیں اعتماد میں نہیں لیا جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کیلئے (ن)لیگ کی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے ایٹمی پروگرام بیچنے کا اشارہ دیا، فیاض الحسن چوہان کا بڑا دعویٰ

اس معاملے پر دونوں جماعتوں کے درمیان ایک اجلاس بھی ہوا تھا جس میں پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز ایک بار پھر وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے پر حکومت کیساتھ کھڑی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *