ایرانی قوم کوفتح ملےگی، مذاکرات کامطلب دشمن کامؤقف قبول کرنانہیں ہوگا، سپریم لیڈر

ایرانی قوم کوفتح ملےگی، مذاکرات کامطلب دشمن کامؤقف قبول کرنانہیں ہوگا، سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کو فتح ملے گی اور مستقبل میں مذاکرات کا مطلب دشمن کا مؤقف قبول کرنا نہیں ہوگا۔

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے اہم بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے بارے میں ان کا نظریہ مختلف تھا، تاہم ایرانی صدر اور سیکیورٹی کونسل کے ارکان سے وابستگی پر اجازت جاری کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے معاہدے کے لیے مایوسی میں ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کیے، جبکہ امریکی فریق نے بہت زیادہ مطالبات کیے جنہیں قبول نہیں کیا جائے گا۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اس مرحلے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کاروں نے مخلصانہ کوششیں کیں، جبکہ ایرانی صدر اور حکام نے ایرانی قوم کے تحفظ کی ذمہ داری قبول کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ایرانی صدر نے ذمہ داری کا عہد کیا تو انہوں نے منظوری دی۔ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر امریکی اور ایرانی صدور نے دستخط کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور ایران میں امن معاہد ہ کرانے پروزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈمارشل عاصم منیرکوتاریخ یادرکھے گی،راناثنا ء اللہ

ادھر ایرانی صدر نے وزیر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستان کی حمایت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

ایرانی سپریم لیڈر نے امید ظاہر کی کہ ایرانی قوم کو فتح حاصل ہوگی اور مستقبل میں مذاکرات کا مطلب دشمن کے مؤقف کو قبول کرنا نہیں ہوگا۔

Related Articles