مارگلہ پہاڑیوں پر تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز

مارگلہ پہاڑیوں پر تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز

اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے .شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں پر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر مارگلہ ہلز پر تاریخ ساز شجر کاری مہم کے دوران 40 لاکھ پودےلگائے جائیں گے۔ اور اس حوالے سے وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ ہلز شجرکاری کو کامیاب بنانے کیلئے چئیرمین سی ڈی اےمحمدعلی رندھاوا کو ٹاسک دے دیا ہے۔ شجارکاری مہم کا بنیادی مقصد مارگلہ ہلز کا اصل حسن بحال کرنے اور پودوں کی حفاظت کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مارگلہ ہلز پر ہیٹ ویو کے باعث آتشزدگی کے واقعات سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے کی سوشل میڈیا پر فائر والز کی پروکیورمینٹ کے حوالے سے افواہوں کی تردید

انہوں نےکہا کہ مارگلہ ہلز پر لگائے گئے پودوں کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جائے گی اور آرائشی درختوں کی بجائے پھلدار اور پھول دار پودے لگائے جائیں گے ۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد کو مزید سرسبز و شاداب بنائیں گے، محسن نقوی نے کہا کہ شجر کاری کا مقصد مارگلہ ہلز کی جنگلی حیات کی حفاظت اور اس میں اضافہ کرنا بھی ہے اور شجر کاری مہم سے مارگلہ ہلز شجرکاری مہم سے اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی۔ تاریخ ساز شجر کاری مہم 60 روز تک جاری رہے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *