پنجاب حکومت نے الیکٹرک بائیکس اسکیم کی تعداد 20ہزار سے بڑھا کر 27ہزار کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیرٹرانسپورٹ بلال اکبرخان نے کہا کہ یتیم طلبہ کو مفت الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔ جبکہ پنجاب حکومت نے ای بائیکس اسکیم کی تعداد 20ہزار سے بڑھا کر27ہزارکردی ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیرٹرانسپورٹ بلال اکبرخان کی زیرصدارت اسٹیرنگ کمیٹی کا 12واں اجلاس ہوا ۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بریفنگ دیتے ہوئےبتایا کہ طلبا کوبائیکس کی ڈیلیوری باقاعدہ طورپرشروع کردی گئی ہے۔
صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ مریم نواز کےاعلان کےمطابق یتیم طلبا کومفت بائیکس دینے کیلئے تمام پراسیس مکمل کرنے کی ہدایت دی کہا کہ وزیراعلیٰ نے اپلائی کرنے والے یتیم اسٹوڈنٹس کو فری بائیک دینےکا اعلان کیا ہے ۔
بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ بائیکس اسکیم میں قسط کم سے کم رکھی گئی ہے، ایڈوانس کی رقم کا بوجھ طالبات پر کم سے کم کرنے کیلئے ایڈوانس کی آدھی رقم حکومت پنجاب اداکر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلے فیز میں بائیکس کی تعداد20 ہزار سے بڑھا کر 27ہزار 2سو کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکے اعلان کے مطابق الیکٹرک بائیکس میں اپلائی کرنے والی تمام خواتین کیلئے بائیکس فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔


