پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وضاحت دی ہے کہ نیکسٹ جنریشن اور ویب ایپلیکیشن فائر والز کی پروکیومنٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش حالیہ افواہیں درست نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی اے نے وضاحت کی ہے کہ قومی انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی نگرانی اور کنٹرول کے حوالے سے اخبارات اور سوشل میڈیا پر گردش حالیہ افواہیں درست نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ فائر والز کی پروکیورمینٹ کے حوالے سے جاری ٹینڈر کا مقصد فائر والز کی پروکیومنٹ ہے جو محض پی ٹی اے کے انٹرنل انفراسٹرکچر پر اثر انداز ہو گا۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق خریداری کا مقصد پی ٹی اے کے اندرونی مختلف سسٹمز کا تحفظ ہے اور پی ٹی اے کے بنیادی ڈیٹا سینٹر اور اس کی ڈیزاسٹر ریکوری سائٹ پر استعمال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فورنزک ایجنسی کےماہرین بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک،وائس میچنگ ٹیسٹ کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گے
ترجمان پی ٹی اے نے واضح کیا کہ ٹینڈر پی ٹی اے نے چار نیکسٹ جنریشن فائر والز اور دو ویب ایپلیکیشن فائر والز کے حصول کے لیے جاری کیا ہے اور اس کا بنیادی مقصد صرف پی ٹی اے کے اندرونی نیٹ ورک اور ایپلی کیشنز کے لیے سیکیورٹی کے عمل کو یقینی طور پر محفوظ بنانا ہے۔

