کراچی وائرس کی لپیٹ میں،زومبیڈکا ٹریلر وائرل

کراچی وائرس کی لپیٹ میں،زومبیڈکا ٹریلر وائرل

پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی نئی فلم ’زومبیڈ‘ کا دھماکے دار ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔

فلم کو پاکستان کی پہلی زومبی تھرلر قرار دیا جا رہا ہے، جس میں خوف، ایکشن، خونریز مناظر اور پاکستانی مزاح کا منفرد امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں :زومب عید، پاکستانی سنیما میں نئے دور کا آغاز

عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم کی کہانی کراچی میں پھیلنے والے ایک پراسرار وائرس کے گرد گھومتی ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے شہریوں کو خوفناک زومبیز میں تبدیل کرنا شروع کر دیتا ہے۔

ٹریلر کے مطابق فہد مصطفیٰ فلم میں ایک مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ مہوش حیات ان کی رومانوی ساتھی کے روپ میں نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :ایشوریا رائے نے کانز میں جلوے بکھیر دیے، تصاویر وائرل

کہانی اس وقت خطرناک رخ اختیار کرتی ہے جب چاند رات پر ہونے والے ایک فائٹ ایونٹ کے دوران اچانک وائرس پھیل جاتا ہے اور شہر بھر میں افراتفری مچ جاتی ہے۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ فہد مصطفیٰ، مہوش حیات اور دیگر شہری اپنی جانیں بچانے کے لیے زومبیز کا مقابلہ کرتے ہیں، جبکہ حکام ابتدا میں اس صورت حال کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔

یہ بےھی پڑھیں :کم کارڈیشین کا چونکا دینے والا انکشاف، روزانہ درجنوں سپلیمنٹس کا استعمال

ایک منظر میں پولیس افسر غصے سے کہتا ہے، ’’زومبیز؟ چاند رات پر سب مذاق کے موڈ میں ہوتے ہیں‘‘، جس نے شائقین کی توجہ حاصل کی۔ فلم میں بعد ازاں حکومتی ادارے بھی متحرک ہوتے دکھائی دیتے ہیں، جس کے بعد کہانی مکمل طور پر 80 کی دہائی کی ہالی وڈ ایکشن فلموں جیسا رنگ اختیار کر لیتی ہے۔

ٹریلر میں فہد مصطفیٰ کا انداز بھی مداحوں کو متاثر کر رہا ہے۔ بغیر آستین والی شرٹ، سر پر بندانہ اور ایکشن سینز میں ان کی جھلک مشہور ہالی وڈ اداکارسلوسٹر سٹالون کی فلم ’فرسٹ بلڈ‘کی یاد دلاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کانز فلم فیسٹیول میں فاسٹ اینڈ فیوریس ری یونین، پال واکر کو خراج عقیدت

فہد مصطفیٰ ایک منظر میں آرنلڈ شوازنیگرکی فلم ’’دی ٹرمینیٹر‘‘کا مشہور ڈائیلاگ دہراتے بھی نظر آتے ہیں، جبکہ ایک اور سین میں ان کا چھت سے چھلانگ لگانا بروس ویلس کی کلاسک فلم ’’ڈائی ہارڈ‘‘ جیسا منظر پیش کرتا ہے۔

ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ “زومبیڈ” کمزور دل افراد کے لیے نہیں ہوگی، کیونکہ اس میں شدید ایکشن اور خونریز مناظر شامل ہیں۔ تاہم ہارر اور ایکشن فلموں کے شائقین کے لیے یہ فلم عید کے پہلے روز دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گا۔

editor

Related Articles