خیبر پختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود ہزاروں سکول بنیادی سہولیات سے محروم

خیبر پختونخوا میں تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود ہزاروں سکول بنیادی سہولیات سے محروم

پشاور(حسام الدین) خیبر پختونخوامیں تحریک انصاف حکومت کی 10 سالہ تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود 13 اضلاع میں طلبا و طالبات کے6 ہزار337 سرکاری سکول بجلی ، پینے کا صاف پانی ، ٹوائلٹس اور چاردیوای سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سرکاری سکولوں کی سالانہ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوامیں تحریک انصاف حکومت کی 10 سالہ تعلیمی ایمرجنسی کے باوجود 13 اضلاع میں طلبا و طالبات کے6 ہزار337 سرکاری سکول بجلی ، پینے کا صاف پانی ، ٹوائلٹس اور چاردیوای سے محروم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔

خیبر پختونخوا کے 13 اضلاع میں 2 ہزار 211 سکولوں کو بجلی ہی فراہم نہیں کی گئی ۔ سرکاری سکولوں کی سالانہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے کے 1 ہزار 57 سکولوں میں پینے کیلئے صاف پانی کی سہولت موجود نہیں ہے اس کے علاوہ پرائمری سے ہائیر سیکنڈری کے 1ہزار 253 سکولوں میں ٹوائلٹ جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں، رپورٹ کے مطابق کے مطابق 13 اضلاع میں قائم طلبا و طالبات کے 1 ہزار 816 سرکاری سکولوں کی عمارتوں کی باؤنڈری وال تعمیر نہیں کی گئی ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت نا خوشگوار واقع رونما ہو سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے اہم ادارے کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، ہزاروں افراد بے روزگار ہونگے

رپورٹ کے مطابق لوئر کوہستان میں گرلز اور بوائز کے 184 سکولوں میں تاحال بجلی فراہم نہیں کی گئی ،مالاکنڈ میں 5 ، مانسہرہ میں 344 ،مردان میں 15 ، نوشہرہ میں 9 ، پشاور میں 19 ، شانگلہ میں 154 ، صوابی میں 7 ،سوات میں 66 ،ٹانک میں 32 ، طورغر میں 24 ، اپر چترال یں 42 ، اپر کو ہستان میں 252 طلبا و طالبات کے سکولوں میں تا حال بجلی فراہم نہیں کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق لوئر کوہستان میں گرلز اور بوائز کے 117 سکولوں میں ،مالاکنڈ میں 3 ، مانسہرہ میں 81 ،مردان میں 2 ، نوشہرہ میں 9 ، پشاور میں 14 ، شانگلہ میں 29 ، صوابی میں 7 ،سوات میں 10 ،ٹانک میں 6 ، طورغر میں 9 ، اپر چترال یں 26 ، اپر کو ہستان میں 208 طلبا و طالبات کے سکولوں میں تا حال صاف پینے کا پانی فراہم نہیں کیا گیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں؛ وزیردفاع خواجہ آصف نے عمران خان پر بڑا الزام عائد کر دیا

رپورٹ کے مطابق لوئر کوہستان میں گرلز اور بوائز کے 158 سکولوں ،مالاکنڈ میں 7 ، مانسہرہ میں 173 ،مردان میں 6 ، نوشہرہ میں 3 ، پشاور میں 15 ، شانگلہ میں 45 ، صوابی میں 4،سوات میں 24 ،ٹانک میں 15 ، طورغر میں 38 ، اپر چترال میں 16 ، اپر کو ہستان میں194 طلبا و طالبات کے سکولوں میں ٹوائلٹس کی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق لوئر کوہستان میں گرلز اور بوائز کے 155 سکولوں ،مالاکنڈ میں 15 ، مانسہرہ میں 316 ،مردان میں 14 ، نوشہرہ میں 5 ، پشاور میں 7 ، شانگلہ میں 118 ، صوابی میں 36 ،سوات میں 58 ،ٹانک میں 12 ، طورغر میں 55 ، اپر چترال یں 40 ، اپر کو ہستان میں 125 طلبا و طالبات کے سکولوں میں باونڈی وال تعمیر نہیں کی گئی ہے جس کے باعث کسی بھی وقت نا خو شگوار واقع ہو سکتا ہے ۔ اس ضمن میں وزیر تعلیم خیبرپختونخوا فیصل ترکئی کا اسکولوں کی صورتحال پر موقف لینے کےلئے رابطہ کیا گیا لیکن صوبائی وزیر نے موقف دینے سے انکار کر دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *