پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے محمود خان اچکزئی کی گرفتاری کی تردید کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے محمود خان اچکزئی کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے چیئرمین اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی گرفتاری کی خبریں من گھڑت ہیں۔
مزید پڑھیں: پولیس نے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر کو بھی گرفتار کرلیا
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی ترجمان تالعمند خان نے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی اپنے کارکنوں کو ہدایت کرتی ہے کہ کسی بھی خبر کی تصدیق یا تردید کے بارے میں مرکزی سیکرٹریٹ سے رابطہ کریں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں اور پارٹی ان کے حوالے سے کسی بھی افواہوں کو مسترد کرتی ہے۔

