ایران اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کا پہلا دور تہران میں مکمل، مزید بات چیت متوقع

ایران اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کا پہلا دور تہران میں مکمل، مزید بات چیت متوقع

 ایران اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی مذاکرات کا پہلا دور دارالحکومت تہران میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کی اعلیٰ سطحی قیادت نے شرکت کی۔

یہ ملاقات خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں اور مختلف فریقین کے درمیان رابطوں کے تسلسل کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔مذاکراتی نشست میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک ہوئے۔مذاکرات کا یہ پہلا دور ابتدائی نوعیت کا تھا، جس میں فریقین کے درمیان مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا

اور آئندہ رابطوں کے لیے راہ ہموار کرنے پر توجہ مرکوز رہی۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس مرحلے کے بعد مزید تفصیلی مذاکرات بھی متوقع ہیں جن کی تاریخ اور ایجنڈا کا تعین اس عمل کے اگلے مرحلے میں کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق اس وقت ثالثین ایران اور امریکہ کے درمیان تبادلہ کیے گئے پیغامات کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کے بعد آئندہ مذاکراتی لائحۂ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے ،آئی ایس پی آر

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں مختلف سطحوں پر سفارتی رابطوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور متعلقہ فریقین کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل کی جانب پیش رفت کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔مبصرین کے مطابق ایسے مذاکرات خطے میں مجموعی سیاسی ماحول اور باہمی تعلقات کے مستقبل پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، تاہم اس حوالے سے اگلے مراحل کی تفصیلات آنے والے دنوں میں واضح ہوں گی۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ عمل ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور آئندہ پیش رفت کا انحصار جاری مشاورت اور ثالثی کے ذریعے ہونے والے رابطوں کے نتائج پر ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *