عظمیٰ بخاری کا فیک ویڈیوز کے خلاف لاہور ہائی کورٹ جانے کافیصلہ

عظمیٰ بخاری کا فیک ویڈیوز کے خلاف لاہور ہائی کورٹ جانے کافیصلہ

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میرے حوالے سے جو فیک ویڈیوز چلائی جا رہی ہیں کل لاہور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس صاحبہ سے انصاف مانگنے جاؤں گی ۔

تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ کیا ہم عورتوں کے لیے بھی کوئی انصاف ہے یا یہ سہولت صرف دہشت گردوں کے لیے ہے ۔ ہتک عزت پر کارروائی روکنے والوں سے سوال کروں گی کہ بتائیں اب ہمارے لیے کیا حکم ہے؟ ۔ اب بس اور نہیں کل اپنا کیس خود عدالت میں جا کر لڑوں گی ۔

بجلی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اڈیالہ جیل میں بیٹھا قیدی ہے،عظمیٰ بخاری
دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کاملک احمد خان بھچر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ جس لیول کا ذ ہنی مریض آپ کا لیڈر ہے اس سے دو ہاتھ آپ آگے ہیں۔ بجلی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار اڈیالہ جیل میں بیٹھا قیدی ہے۔

اڈیالہ جیل کے قیدی نے آئی ایم ایف کیساتھ عوام دشمن معاہدہ کیا اور پھر اس کو توڑا بھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے پہلے انٹرنیشنل فراڈیہ اور بہروپیا ہی آیا تھا۔ جن کے لیڈر نے ٹک ٹاک پر مقابلے جنت مرزا سے کیے وہ مریم نواز کو طعنے دے رہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر

مریم نواز نے3 ماہ میں تعلیم، صحت، انفرا سٹرکچر سمیت تمام شعبوں میں انقلابی پراجیکٹس متعارف کروائے ہیں۔ آج صوبہ پنجاب ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ پنجاب کی ترقی خاص طور پر انتشار ی ٹولے کو ہضم نہیں ہو رہی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *