پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ،جلسوں، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی گئی

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ،جلسوں، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی گئی

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی،پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا ۔

ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب بھر میں امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، صوبہ بھر میں تین دن کے لیئے دفعہ 144نافذ کی گئی ہے جو 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک رہیگی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں کیا گیا ہے اور پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی رہنماؤں میں اختلافات ، سندھ کابینہ کےدس خصوصی معاونین کی تقرری التواء کا شکار

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عوامی آگاہی کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *