قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں شرکت کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جاری پراڈکشن آرڈرز پر پی ٹی آئی کے گرفتار دس اراکینِ اسمبلی پارلیمنٹ پہنچا دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان تحریکِ انصاف کے 10 اراکینِ اسمبلی کے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جاری پراڈکشن آرڈرز کے بعد پی ٹی آئی کے دس ارکان جن میں وقاص اکرم ،شیخ زین قریشی، ملک اویس ، ملک عامر ڈوگر اور احمد چھٹہ شامل ہیں انہیں قومی اسمبلی پہنچا دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: قومی اسمبلی سے اراکین کی گرفتاریاں، رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر زرقا کا بڑا اہم بیان آگیا
پروڈکشن آرڈر پر لائے جانے والے گرفتار ارکان میں زبیر خان، وزیر سید احد علی شاہ، سید نسیم علی شاہ، شیر افضل مروت ،یوسف خان شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے گرفتار دس ارکان کو قائمقام سارجنٹ ایٹ آرمز فرحت عباس کے حوالے کیا گیا جو آج قومی اسبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

