شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو 9مئی کے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم نامہ جاری

شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو 9مئی کے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم نامہ جاری

پاکستان تحریک انصاف کے نائب چئیرمین شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو 9مئی کے مقدمات سے بری کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے درخواست بریت منظور ہونے کا حکم جاری کردیا۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی پر پینل کوڈ سیکشن 100تب نافذ ہوتا ہے جب کسی سے کوئی جرم سرزد ہوا ہو۔ کسی ملزم کے جرم میں بغیر کسی شرکت کے پینل کوڈ سیکشن100کا جرم ثابت نہیں ہوتا۔ حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق شاہ محمود قریشی کی حد تک پینل کوڈ سیکشن 100ثابت نہیں ہوا۔ شاہ محمود قریشی ودیگر ملزمان پر 16ایم پی او، 144کی دفعات بھی لگی ہوئی ہیں۔

پراسیکیوشن کا کیس مضبوط نہیں۔ ثبوت ریکارڈ بھی کیے ہیں تو ملزمان کو سزا نہیں دی جاسکتی۔

مزید پڑھیں: عدالت نے پی ٹی آئی کے 2 اراکین اسمبلی کو کرپشن کیس میں بری کر دیا

اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کا 9 مئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ اور ویڈیو لنک پر حاضری کا نوٹیفکیشن بھی کالعدم قرار دیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *