پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ بھی تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق قمرزمان کائرہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ کسی بھی سیاسی پارٹی پر پابندی عائد کرنے کا اختیارکسی کے پاس نہیں ہونا چاہیے ۔
کسی پارٹی پر کراس لگانا مسئلے کاحل نہیں ۔ سیاستدانوں کو برداشت کارویہ اپنانا ہو گا۔ کسی پرکراس لگا دینے کا مطلب بہت خوف ناک اور تباہ کن ہوتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو 9مئی کے مقدمہ سے بری کرنے کا حکم نامہ جاری
ان کا کہنا تھا کہ بھلے بانی پی ٹی عمران خان اور ان کی جماعت فاشزم کررہی ہے۔ ہمیں ان کی فاشزم کے مقابلے میں فاشزم نہیں کرنی، اگرگالی کاجواب گالی سے دیں گے تو تلخیاں بڑ ھیں گی ۔
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا بانی پی ٹی آئی سے بیک ڈور رابطے ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے کہناتھا کہ بیک ڈور رابطوں کا مطلب دوستی ہے نہ سازش۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ،جلسوں، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی گئی
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر بیک ڈور رابطے دشمن ملک بھارت سے ہوسکتے ہیں تو پھر ملک کے اندر سیاسی مخالفین سے کیوں نہیں ؟۔