گرفتاری کے بعد ہمیں آنکھوں پر پٹی باندھ کر روانہ کیا گیا، شیر افضل مروت

گرفتاری کے بعد ہمیں آنکھوں پر پٹی باندھ کر روانہ کیا گیا، شیر افضل مروت

شیر افضل مروت نے رہائی کے بعد قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے ساتھ جو کچھ ہوا میں نے ہمیشہ اس کی مذمت کی۔ خواجہ آصف اور عطا تارڑ سے پی ٹی آئی میں نفرت کی جاتی ہے لیکن قسم اٹھاتا ہوں اگر ان کو کچھ کہا جائے گا تو وہ ہاتھ روکوں گا۔ اس دن میں نے بات کی لیکن موقع نہ ملا ۔میں نے ساتھیوں کو کہا کہ ہمارے پاس گارڈز ہیں میدان کار زار بنا لیتے ہیں۔ عامر ڈوگر نے کہا کہ یہ ہماری گرفتاری کیلئے نہیں آئے۔

بہر حال مجھے گرفتار کیا اور لے گئے۔ میرے پاس کلاشنکوف اور پستول تھی تاہم ابھی تک کچھ بھی واپس نہیں کیا گیا۔ میرے اوپر الزام لگا کہ پولیس والے کے کپڑے پھاڑے۔ شیر افضل مروت کے نامناسب الفاظ کو حذف کردیا گیا۔ پروڈکشن آرڈر پر لائے جانے والے پی ٹی آئی کے دیگر اراکین بھی ایوان میں پہنچ گئے۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ جج جب سے آیا ہے یہی کام کررہا ہے۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کے ریمانڈ اس جج نے نہیں دیے۔ رات کو اہلکار آئے اور ساڑھے نو بجے گاڑی میں بٹھایا۔ آنکھوں پر پٹی باندھ کر گاڑی میں روانہ کیا گیا۔ وہاں نقاب پوش بیٹھے ہوئے تھے۔ اس نقاب پوش کو میں نے پہنچان لیا۔ اس نقاب پوش نے پستول نکالا اور کہا کہ اگر کوئی بھاگ جاتا ہے تو اسے مار دیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب سے گرفتار ہوا ابھی تک نیند نہیں کی۔ جناب سپیکر آپ نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرکے اپنا حق ادا کیا۔ خواجہ آصف سے ملاقات کی تو ڈھنڈورے پیٹے گئے ۔ایسا پیش کیا گیا کہ را کے سربراہ سے ملاقات کی ہے ۔مریم نواز، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ کے ساتھ سب کچھ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید نے کیا ۔آج میں سب کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔ میرے حلقے میں پولیس نے دھرنا دیا ہوا ہے۔ دہشت گرد روزانہ پولیس کو مار رہی ہے۔ ایک مہینہ دے دیں یا دہشت گرد رہیں گے یا ہم رہیں گے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ان کے پاس عقل نام کی کوئی چیز نہیں۔ یہ گرفتاری ن لیگ والوں کے گلے پڑے گی ۔ہر ایم این ایز کے پاس گارڈ تھے۔ ہم نے سوچا ان کو ہینڈل کرلیں گے۔ ہمیں قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ یہ کیس ثابت نہیں کریں گے تو ان پر کیس کروں گا۔ ججز ہمارے لیےقابل احترم ہیں لیکن جب تک قانون پر چلیں ۔ہمارے سے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے سب کے سامنے ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *