ڈی چوک میں جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرے کا اعلان، ریڈ زون سیل

ڈی چوک میں جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرے کا اعلان، ریڈ زون سیل

اسلام آباد میں جماعت اسلامی نے ڈی چوک میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہرے کا اعلان ہوتے ہی اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون سیل کرنا شروع کر دیا۔ نادرا چوک ، سرینا چوک ایکسپریس چوک پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے۔

وفاقی پولیس کی جانب سے جماعت اسلامی کے متحرک کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔ پولیس حکام کے مطاق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144کے نفاذ سے کسی کواحتجاج کی اجازت نہیں دے سکتے ۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں کل ہونیوالے تحریک انصاف کے جلسے کو روک دیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144کا نفاذ ہےاور کسی بھی قسم کے جلسے جلوس یا احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔ دفعہ 144کی خلاف ورزی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔

قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائیگی۔ جلسے یا احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے سے اجتناب کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *