ملکی سیاست کاکٹی کٹا کب تک نکل آئیگا، شیخ رشید نے تاریخ بتادی

ملکی سیاست کاکٹی کٹا کب تک نکل آئیگا، شیخ رشید نے تاریخ بتادی

سابق وفاقی وزیر اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مستقبل کی سیاست کا کٹی کٹا31 اگست تک نکل آئیگا۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کامیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 31اگست 2024تک لال حویلی نے اپنے منہ کو تالا لگا دیا ہے ، ہم نے ایک بار نہیں 101بار کہا کہ 31اگست تک ہمارا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں اور 31اگست والے دن تک کوئی سیاسی بیان نہیں دیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سیاست سے دور بھی ہو جائیں تو یہ ہمیں جان بوجھ کر ہمیں کھینچ لاتے ہیں ۔ میں یقین سے کہتا ہوں کہ 31اگست سے قبل فیصلہ ہو جائے گا اور عوام کو فتح نصیب ہو گی ۔

میں نے اپنا فیصلہ بتا دیا ہے کہ 31اگست کے بعد سیاست میں حصہ ضرور لوں گا ، سیاسی انجام 31 اگست سے پہلے پہلے آجائے گا۔ سابق وفاقی وزیر کامزید کہنا تھا کہ موجودہ پی ڈی ایم حکومت کی کو ئی اوقات نہیں، یہ کل پاکستان تحریک انصاف پرپابندی عائد کرنا چاہتے تھے۔

اگر پی ٹی آئی پر پابندی بھی لگا دیں تو کونسی قیامت آجائے گی ۔ ان کی سیاست مکمل فیل ہو چکی ہے ۔ انہوں نے تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق جو فیصلہ کیا اس کو فائدہ عمران خان اور اسکی پارٹی کو ہوا۔

شیخ رشید نے کہا کہ قوم مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے پریشان ہے ، لوگ پلوں سے چھلانگیں لگا کر خود کشیاں کر رہے ہیں، بھائی بھائی کو قتل کر رہا ہے، موجودہ حکومت کے پاس عقل نام کو کوئی چیز نہیں ان کو فارغ کر۔

موجودہ حکومت نفرت کا نشان بن چکی ہے، یہ نالائق، نااہل، کرپٹ اورمسترد شدہ لوگ ہیں، ان کی کسی وزارت میں کوئی کام نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف خود خواہش کرتے ہیں ان کو کوئی فون کر کے بلائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *