پی پی 161 سے پیپلز پارٹی کے سابق امیدوار فیصل میر نے کہا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی نے عدم عتماد کے ذریعے عمران خان کو نہ نکالا ہوتا تو شریف خاندان کے لوگ آج برطانیہ میں ہوتے۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ گزشتہ 16 ماہ کی حکومت میں پاکستان سب سے زیادہ مہنگائی میں چلا گیا ، ملک دیوالیہ ہونے جا رہا تھا مگر بلاول بھٹو زرداری د وسرے ملکوں سے ایڈ لے کر آئے تو ملک بچ گیا ۔
ہم سب پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مرکز اور صوبائی حکومت سے اپنی حمایت واپس لے اور ا مسلم لیگ ن کاساتھ چھوڑ د ے ۔ اگر پیپلزپارٹی اپنی حما یت چھوڑتی ہے تو پی پی لاہور سمیت پورے پنجاب میں پھر سٹینڈ ہو جا ئے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ملکی سیاست کاکٹی کٹا کب تک نکل آئیگا، شیخ رشید نے تاریخ بتادی
جب نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب تھے ۔ پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر ظلم ہوا ۔ میں کلثوم نواز کے مقابلے میں بھی الیکشن لڑ چکا ہو ں وہ بڑے ظرف وا لی خاتون تھیں مگر ان کی بیٹی مریم نواز ان پر نہیں گئی۔ان خیالات کا اظہار فیصل میر نےایک خطاب کے دوران کیا ۔