وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے اعلانات کے باعث اسلام آباد میں میٹروبس سروس بند کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ میٹرو بس سروس آئی جے پی سے پاک سیکرٹریٹ تک بند کی گئی ہےجبکہ راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بحال ہے اور فیض آباد سے صدر تک میٹرو بس سروس چل رہی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، کسی کو جلسہ جلوس کرنے کی اجازت نہیں، ضلعی انتظامیہ
دوسری جانب اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے ڈی چوک پراحتجاجی مظاہرے کے پیش نظر پولیس نے ریڈ زون سیلکر دیا گیا ہے۔نادرا چوک، سرینا چوک اور ایکسپریس چوک پرکنٹینرز لگا دیئے گئے۔
پولیس نے جماعت اسلامی کے کارکنان کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ سے کسی احتجاج کی اجازت نہیں ۔