امریکی سینیٹ کے ریپبلکن رکن مارکو روبیو نے ایک بل پیش کیا ہے جس کا مقصد چین کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور پاکستان کی جانب سے مبینہ خطرات کا مقابلہ کرنا ہے۔
امریکی سینیٹ میں ریپبلکن سینیٹر مارکو روبیو نے بل پیش کیا جس میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ اور پاکستان کی جانب سے مبینہ خطرات سے نمٹنے کے لیے بھارت کی مدد کا وعدہ کیا گیا ہے۔ بل میں بھارت کے ساتھ اسرائیل، کوریا، جاپان اور نیٹو جیسے اتحادیوں کی طرح کے برتاؤ پر زور دیا گیا ہے۔ اس میں بھارت کے خلاف مبینہ اقدامات پر پاکستان کو دی جانے والی امداد بند کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے اور امریکی کانگریس کو مطلع کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ پرنٹنگ کا بحران پیدا ہو گیا، سیاہی کا اسٹاک ختم
بل میں نئی دہلی کے ساتھ اسٹریٹجک سفارتی، اقتصادی اور فوجی تعلقات کو مضبوط بنانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اگر یہ بل منظور ہو جاتا ہے تو اس کے پاکستان پر اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب اسلام آباد اور واشنگٹن اپنے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔