ایران کے تازہ میزائل حملے، اسرائیلی افواج نے دفاعی نظام ناکارہ ہونے کی تصدیق کردی

ایران کے تازہ میزائل حملے، اسرائیلی افواج نے دفاعی نظام ناکارہ ہونے کی تصدیق کردی

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف ) نے تصدیق کی ہے کہ ان کا دفاعی نظام ناقابل تسخیر نہیں رہا، اس میں کچھ خامیاں آ گئی ہیں، اس لیے شہری اپنے حفاظت کے لیے محتاط رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا سرپرائز، اسرائیل کے جدید ترین دفاعی نظام کو فیل کردیا

ہفتے کے روز کی صبح ایرانی میزائل حملوں کی تازہ لہر کے بعد اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا فضائی دفاعی نظام ناقابل تسخیر نہیں رہا ہے، کیونکہ حالیہ حملوں میں ہونے والی شدید ترین بمباری میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی دفاعی افواج  کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ایران نے حیفا اور تل ابیب کے اہم علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے دو بیلسٹک میزائل داغے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر نقصان اور شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

برطانوی ذرائع ابلاغ بشمول بی بی سی نے شمالی اسرائیل میں ایک اسٹریٹجک تنصیب حیفا بندرگاہ پر نمایاں تباہی کی اطلاع دی ہے۔ اسرائیلی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ہنگامی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کردی گئی ہیں اور وہ زخمیوں کی فعال طور پر مدد کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکا کو جواب، ایران نے خلیجی جزیروں پر جدید دفاعی سسٹم نصب کر دیا

آئی ڈی ایف نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے اپنے دفاعی نظام میں کمزوری کا غیر معمولی اعتراف کرتے ہوئے شہریوں پر زور دیا کہ وہ محتاط رہیں اور حفاظتی پروٹوکول پر عمل کریں۔

فوج نے اپنی پبلک ایڈوائزری میں کہا کہ ’ہمارا فضائی دفاعی نظام ناقابل تسخیر نہیں ہے۔ ہم عوام پر زور دیتے ہیں کہ وہ سائرن کی آواز سنتے ہی فوری طور پر پناہ لیں اور سرکاری انتباہ کو نظر انداز نہ کریں۔

رات بھر تل ابیب، حیفا اور گلیل کے علاقوں میں سائرن کی آوازیں سنی گئیں اور شہری زیر زمین پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے لگے کیونکہ اوپر فضا میں زبردست دھماکے ہو رہے تھے۔

Related Articles