دہلی میں طوفانی بارشوں سے سڑکیں تالاب میں تبدیل، الرٹ جاری

دہلی میں طوفانی بارشوں سے سڑکیں تالاب میں تبدیل، الرٹ جاری

بھارتی دارالحکومت دہلی میں موسلادھار اور طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، موسلا دھار بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نوئیڈا کے مختلف علاقوں میں بشمول نوروجی نگر، بھیکاجی کاما پلیس، شانتی مارگن، آشرم، آنند وہار اور دہلی کے مالائی مندر کے علاقے میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تیز بارش کے باعث شہر کا بڑا حصہ پانی میں ڈوب گیا ہے، موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ تمام بڑی سڑکیں ندیوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق دارالحکومت دہلی میں اگلے چند گھنٹوں میں مزید تیز بارشیں ہوسکتی ہیں، دارالحکومت دہلی میں آج  28 جولائی تک بارش کا امکان ہے۔

موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ، تاہم  بارش کی وجہ سے دہلی میں ہوا کا معیار بہتر ہوگیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *